بھارت کے خلاف آپریشن ’بیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عازمین حج کا بھی خوشی کا اظہار

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن ’بیان مرصوص‘ میں کامیابی پر مکہ اور مدینہ میں موجود پاکستانی عازمین حج نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حجاج کرام نے افواجِ پاکستان اور وزیراعظم کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور شکرانے کے نفل بھی ادا کیے۔

انہوں نے 5 روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا خود جائزہ لیا اور سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عازمین حج کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، جس کے لیے ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ حاجیوں کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا امکان موجود ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

سردار محمد یوسف نے کہاکہ پاکستانی عازمین حج نے نہ صرف پاکستان کی فتح پر خوشی منائی بلکہ وطن کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp