ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سابق فوجی اور 2 صحافیوں سمیت 5 ملزمان کیخلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کے الزامات پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مقدمات میں سابق آرمی آفیسر عادل راجہ، سابق ٹی وی اینکر اور صحافی معید پیرزادہ اور احمد نورانی سمیت محمد عمر اور محمد نذیر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان پر سوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا، ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی مسلسل تشہیر کرتے رہے، انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

این سی سی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ایجنسی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری

ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں متنازع پوسٹ کی تفصیل، اسکرین شاٹ، نام اور دیگر معلومات ایجنسی کو واٹس ایپ بھی کی جاسکتی ہیں، دوسری جانب اس ضمن میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ہیلپ لائن 1799 بھی جاری کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp