عرب رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر زور، علاقے کی تعمیر نو کا عزم

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عرب رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقے کی تعمیر نو کا عزم کیا ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والی عرب عرب کانفرنس میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے فی الفور غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اب مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے، جبکہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے تمام ضروری کوششوں کا اطلاق کریں۔

یہ سربراہی اجلاس براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک دورے کے بعد ہوا ہے۔ امریکی صدر نے اس سال کے شروع میں یہ اعلان کرکے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کر سکتا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاکہ ہم غزہ کی آبادی کی بار بار نقل مکانی کے ساتھ ساتھ غزہ سے باہر جبری نقل مکانی کے کسی بھی سوال کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں کی جانے والی مزید کارروائیوں کے منصوبوں سے پریشان ہیں۔

عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے سربراہی اجلاس کو بتایا کہ ان کا ملک خطے میں بحرانوں کے بعد تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے عرب فنڈ کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 20 ملین ڈالر اور لبنان کے لیے اتنی ہی رقم دینے کا وعدہ کیا۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے کہاکہ بغداد اجلاس غزہ کی تعمیر نو سے متعلق عرب لیگ کے سابقہ فیصلوں کی توثیق کرے گا۔

عرب لیگ کے اہم ترین اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے نمائندگی کی۔

عرب سربراہ کانفرنس قاہرہ میں مارچ میں ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد منعقد ہوئی جس میں عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا تھا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے اور پٹی کو واشنگٹن کے کنٹرول میں دینے کی تجویز کا متبادل تھا۔

یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ہر تجویز کو رد کیا جائے، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے، اور آئے روز درجنوں لوگ شہید ہورہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم