پاکستانی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا رجحان اہم کیوں؟

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو کم کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے، جی ایس ایم اے ، موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان نے ’موبائل انٹرنیٹ صنفی فرق‘ میں عالمی سطح پر سال بہ سال بڑی کمی حاصل کی، جو 2023 میں 38 فیصد سے کم ہو کر اب 2024 میں 25 فیصد تک رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟

خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 پاکستان میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے لیے ایک پیشرفت کا سال تھا۔ یہ تبدیلی بنیادی طور پر دیہی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کو اپنانے میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہوئی، جبکہ مردوں کی جانب سے بھی اس کے استعمال میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف 2024 میں پاکستان میں 80 لاکھ خواتین اور 50 لاکھ مردوں نے موبائل انٹرنیٹ سروسز کا استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور جی ایس ایم اے، کنیکٹڈ وومن کمٹمنٹ انیشیٹو  سمیت اس پیشرفت کا سہرا سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو جاتا ہے۔

دیگر شراکت داروں نے بھی اس سنگ میل تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جی ایس ایم اے  رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی تفاوت ایک چیلنج ہے، تاہم 2024 میں پاکستان کی کارکردگی ایک نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے اور جامع ڈیجیٹل پیشرفت کے لیے ایک طاقتور اشارہ ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کو دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جو صنفی مساوی ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

جیپ ریلی میں سرکاری گاڑی کا استعمال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جھنگ عہدے سے فارغ

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟