پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب میں حج 5 جون اور عید 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور ملک بھر میں 28مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہو گی اور 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35گھنٹے سے زائد ہو گی۔

کویت کی وزراء کونسل نے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون، 2025 تک سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

کویت میں چھٹی کے بعد پیر 9 جون کو آرام کا دن ہوگا، 10 جون بروز منگل سے کویٹ میں تمام سرکاری اداے کھل جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات  کی فلکیاتی پیشین گوئیوں کے مطابق عید الاضحی، 6 جون 2025 بروز جمعہ کو  ہونے کی توقع ہے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کا کہنا ہے یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون (بروز جمعہ) کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟

یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت چار چھٹیاں ہوتی ہے۔ تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز