اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سرگرم ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار 52 گاڑیوں ٹریفک خلاف ورزی پر بند کر دی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 740 موٹر سائیکلز اور 312 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کالے شیشے استعمال کرنے والی 98 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 114 ڈرائیورز کو جرمانہ عائد کیا گیا، غیر قانونی پارکنگ پر 3 ہزار 315 جبکہ سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 384 گاڑیوں  کے خلاف کاررائی کی گئی۔

دوران ڈرائیونگ ہیلمنٹ نہ پہننے پر 634 موٹر سائیکلز کو ٹکٹس جاری کیے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

انہوں نے شہریوں کا ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ ان کا محفوظ سفر یقینی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور کے شہر قُرح کے آثار، تجارتی اور سماجی رونق کی داستان

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم

ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی قانونی طور پر اصل شناختی کارڈ کے برابر ہے، نادرا

کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش، پاکستان کا شدید احتجاج

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے