’اونٹ نے تسلی سے اپنے دانت چیک کروا دیے‘، کراچی میں جانور نے شہری کا ہاتھ چبا لیا

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اونٹ کے منہ کے آگے ہاتھ لہرا رہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ بچت ہوگئی ورنہ اونٹ ہاتھ کی ہڈی تک توڑ دیتا، پھر بھی بہت بری طرح اونٹ نے ہاتھ دبوچ کرکاٹا ہے۔

صارف نے لکھا کہ عام سی بات ہے جب جانور نئی جگہ پر آتا ہے تو غصے میں ہوتا ہے اس لیے سب سے آسان طریقہ ہے اس کو اکیلا چھوڑ دیں اور آس پاس رش نہ لگائیں ایسے قربانی کا جانور 2,3 دن میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ شکر کریں اونٹ نے گردن نہیں پکڑی ورنہ اونٹ گردن پکڑ کر بندے کو پٹخ دیتا ہے۔ ملک بلال اعوان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ  یہ صاحب اونٹ کے دانت چیک کرنے لگے تھے تو اونٹ نے تسلی سے چیک کروا دیے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’چاچا کو فنکاری دکھانے کا کس نے کہا تھا‘۔

چوہدری عمران نے شہری تو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا شوق پورا کرنے سے پہلے جانور کو چارا کھلا لینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں