کراچی: ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ پروفیسر کی موت کا مقدمہ درج

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کراچی کے علاقے کورنگی میں فیوچر موڑ  پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ پروفیسر افتخاراحمد کی ہلاکت کی ایف آئی آر تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کرلی گئی ہے۔

درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ وقار احمد نے بتایا ہے کہ حادثہ 31 مئی 2025 کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ گاڑی میں تھیں اور ایک ٹرک (نمبر JU-9808) نے انہیں ٹکر ماری۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں روزانہ کتنے افراد ٹریفک حادثات میں جان گنوا بیٹھتے ہیں؟

پولیس رپورٹ کے مطابق، ٹرک KIA کمپنی کا ہے اور ٹرک ڈرائیور فرا ر ہو گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا، پولیس نے دفعہ 154 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جاں بحق افتخاراحمد کے بھائی کا کہنا تھا کہ افتخاراحمد صبح گھر سےڈیوٹی پرجانے کے لیے نکلےتھے، افتخاراحمد حادثے کے بعد اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لورالائی میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 کے قریب زخمی

افتخار احمد کے 4 بچے ہیں، جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسرتھے، حادثے کے مقام پرموجود لوگوں نےافتخاراحمد سے نمبر لے کرمجھے کال کی،حادثےکےذمےداران کےخلاف سخت کارروائی اور ڈمپرمافیا پرپابندی لگائی جائے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کی تلاش جاری ہے بہت جلد گرفتار کر کے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری