صوبوں کے وسائل وفاق سے زیادہ، وفاقی منصوبے ترجیحی مکمل کیے جائیں گے، احسن اقبال

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کے پاس مالی وسائل وفاق کی نسبت کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی منصوبوں کو قومی مفاد کے پیش نظر ترجیح دی جائے اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے یہ بات اے پی سی سی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، جس میں وفاقی سیکریٹریز، اسٹیٹ بینک، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ کے باوجود قومی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اپنے ترقیاتی منصوبے خود مکمل کرنے چاہئیں اور وفاقی حکومت اپنے وسائل صوبوں کی مدد کے لیے استعمال کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم، سکھر-حیدرآباد موٹر وے، چمن روڈ، اور قراقرم ہائی وے جیسے قومی سٹریٹجک منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ ملکی ترقی کو فروغ ملے۔

وفاقی وزیر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس چوری روکنے، اور آمدنی کے ذرائع کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے تمام ادارے اور صوبے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کو محدود کرنے کے باوجود حکومت نے اہم اور قابل عمل منصوبوں کو ترجیح دی ہے تاکہ عوام کو بہتر صحت، پانی، بجلی اور انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر قومی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، اور ایسے مشکل وقت میں قومی مفاد کو فوقیت دینی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟

بجٹ میں سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

وفاقی بجٹ 2026-27: پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو کتنے بڑے ٹیکس ریلیف کا امکان؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

ویڈیو

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی