عازمین حج کی خدمت: مسجد نمرہ کو ہزاروں مربع میٹر قالین سے سجا دیا گیا

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی حکام نے حج کے دوران عازمین کے لیے ایک ضروری مقدس مقام کوہ عرفات کے قریب واقع نمرہ مسجد کو ہزاروں مربع میٹر قالین سے سجا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے بدھ کے روز اعلان کیاکہ نمرہ مسجد کو مکمل طور پر تیار اور اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو سہولت میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حجاج کرام آج منیٰ میں رات گزاریں گے

مسجد نمرہ میں عازمین حج کے آرام کرنے کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر قالین سجا دی گئی ہے، جبکہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزارت نے مزید کہاکہ فرش پر عکاس پینٹ کیا گیا ہے، اور ارد گرد کے صحنوں میں 117 فوگ پنکھے لگائے گئے ہیں تاکہ درجہ حرارت کو کم کیا جا سکے۔

اب مسجد نمرہ لاکھوں عازمین حج کے استقبال کے لیے تیار ہے، اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ اور منیٰ کے مقدس مقامات کی طرف روانہ ہوں گے۔

وزارت نے حج کے دوران درجہ حرارت کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد کے وینٹیلیشن، ایئر کنڈیشنگ اور پیوریفیکیشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے۔

حجاج کے لیے صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لیے وزارت نے 70 واٹر چلرز لگائے ہیں، جس سے حجاج کرام کو سہولت میسر آئےگی۔

یہ بھی پڑھیں اس سال حج کے لیے کتنے لاکھ لوگ سعودی عرب پہنچے؟

نمرہ مسجد دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے جس میں بیک وقت قریباً 4 لاکھ نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، اور اس کے 72 دروازے ہیں۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ پیغمبر اسلام نے اس مقام پر اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامی صورتحال اور کفایت شعاری: خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات وفاق اور پنجاب سے کتنے مختلف ہیں؟

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے