حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے حج مشن کو 2025 کے کامیاب حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جو حج کے اختتام پر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے یہ ایوارڈ پاکستان حج مشن کی جانب سے وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی عملے، معاونین اور گروپ لیڈرز کی انتھک محنت اور حکومتی تعاون کا ثمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر

ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا تھا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا، حج کے انعقاد کے فوری بعد حج 2026کی ٹائم لائن جاری کرنا  قبل از وقت تیاریوں کی یقینی بنانا ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان، اور مکہ مکرمہ میں حج ڈائریکٹر عزیز اللہ خان بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کب شروع ہوگی؟

تقریب کے دوران سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے حج 2026 کے لیے نئی پالیسی اور ٹائم لائن کا اعلان بھی کیا، ان کے مطابق 1447 ہجری کے یکم محرم سے مسار پلیٹ فارم پر حج آپریٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا، تاکہ اگلے حج کے لیے بروقت اور مؤثر منصوبہ بندی کی جا سکے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حج پالیسی 2026 اور ٹائم لائن وصول کی، پاکستان ہر سال لاکھوں عازمین حج کی رہنمائی کرتا ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت اس مقدس فریضے کی ادائیگی کو آسان بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان