پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز کل اسلام آباد پہنچے گی

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز کل سے ہوگا، 307 پاکستانی حجاج کو لے کر پہلا طیارہ  11 جون بروز بدھ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا بعد از حج وطن واپسی کا آپریشن 10 جون سے شروع ہو رہا ہے، پہلا طیارہ رات 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگا اور 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گا، اس پرواز کے ذریعے مختصر مدتی حج اسکیم کے تحت 307 عازمین وطن واپس پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین

ابتدائی مرحلے میں 11 جون کو 8 پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی میں اتریں گی، حجاج کی وطن واپسی کا مرحلہ ایک ماہ پر محیط ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے دوران حکومت کی حج اسکیم کے تحت کل 88,390 عازمین کو وطن واپس لایا جائے گا۔

واپسی کے اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری و نجی ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ سعودی ایئرلائنز کی 342 پروازیں شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

حکام کے مطابق مدینہ سے واپسی کی پروازیں ایک ہفتے بعد شروع ہوں گی کیونکہ عازمین حج کی ادائیگی کے بعد بتدریج مکہ سے مدینہ منتقل ہو رہے ہیں۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وطن واپسی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں تاکہ عازمین کو باوقار اور آرام دہ سفر فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ