غزہ میں 60 فلسطینی شہید،’گرفتار گریٹا تھنبرگ سمیت 12 سرگرم کارکن ملک بدر کیے جائیں گے‘

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک تازہ حملے میں کم از کم 60 فلسطینیوں کو شہیدکر دیا، جب ملازمین انسانی امداد پہنچانے کی کوشش میں مصروف تھے۔ اسی دوران ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور ’مادلین‘ امدادی کشتی کے 11 دیگر اراکین کو حراست میں لے کر ملک بدر کرنے کے لیے ہونے والی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے امدادی کشتی فریڈم فلوٹیلا ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اہلکاروں نے امدادی کشتی ’میڈلین‘ کو بین الاقوامی حدود کے راستے روکا، اسے اشدود بندرگاہ تک منتقل کر کے عملے کو قبل از ملک بدری سماعتوں کے لیے پولیس حوالہ کیا گیا۔

اس واقعے کے دوران کسی بھی کارکن کو زخمی نہیں کیا گیا اور انہیں طبی معائنہ کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی کشتی پر چھاپہ، گریٹا تھنبرگ اور گیم آف تھرونز کے اداکار سمیت تمام کارکن گرفتار

اسرائیلی وزارت خارجہ نے تھنبرگ سمیت کارکنان کو ’محض مشہوری کے خواہاں‘ قرار دیتے ہوئے، اس مشن کو ’سیلفی یا عوامی تاثر پیدا کرنے کی کوشش‘ کے طور پر بیان کیا۔ اسرائیلی دفاعی وزیر نے انہیں حماس کی کارروائیوں سے متعلق فلمیں دیکھنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر تنقید کی لہر بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ اور متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، اور اسرائیل پر زور دیا کہ غزہ کے لئے امدادی راستے فوری طور پر کھولے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، 14 ارکان کی حمایت کے باوجود منظوری نہ مل سکی

یورپ میں 3 ممالک  برطانیہ، فرانس اور اسپین نے اپنے عملے کے لیے فوری طور پر قونصلر رسائی اور قانونی مدد فراہم کی، جبکہ عالمی سرگرم کارکنوں نے ’سائلینس از کمپلیسی‘ یعنی ’خاموشی میں شراکت‘ کے خلاف شدید آواز اٹھائی۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب غزہ میں 11 ہفتوں سے جاری ناکہ بندی، غذائی قلت کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق اب تک 54,000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں ۔ امریکی و یورپی رہنماؤں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ برہم، ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت ریمارکس

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں