مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری اسمگلر قاہرہ سے گرفتار، پاکستان منتقل

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کے اہم رکن عمران عرف ٹونی کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم مراکش اور یونان کشتی حادثات سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی کارروائی کرتے ہوئے 2023 کے یونان کشتی حادثے کے مرکزی کردار ملزم عمران ٹونی کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو مصر سے گرفتار کرنے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے گوجرانوالہ پہنچا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی نیٹ ورک کا سرگرم رکن

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمران ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے، جو 2012 سے لیبیا سے سرگرم تھا۔

ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو غیرقانونی طور پر سمندری راستوں سے یورپ بھیجنے میں سہولت کاری کرتا رہا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے وعدے پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے، جبکہ اس کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے کئی مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ گرفتاریاں

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلنگ کے ایک اور نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق شامل تھے، جنہیں سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم اعجاز فیصل کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور وہ انسانی اسمگلنگ کے ایک سرگرم گینگ کا اہم رکن تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں