اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر وزیر اعظم کا نوٹس، کیا اضافہ برقرار رہے گا؟

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دونوں عہدوں پر فائز شخصیات کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے سے بڑھا کر 13لاکھ مقرر کردی۔

تاہم اس فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف پہلے ہی بیان دیے چکے ہیں کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کا سامنا کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ اس لیے ضروری تھا کہ ان کی تنخواہوں میں 2016 سے اضافہ نہیں کیا گیا ہے، اگر یہ تنخواہ ہر سال بڑھتی رہتی تو یکدم زیادہ تنخواہ بڑھنے کی بات نہ ہوتی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اس معاملے پر نوٹس لینے اور وزیر دفاع سمیت دیگر حلقوں سے تنقید کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اضافہ یا تو واپس ہو جائے گا یا پھر اضافے کی شرح میں بڑی کمی کی جائے گی، چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کی کوشش 2 سال قبل بھی کی گئی تھی جب ایک بل منظور کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری: وفاقی بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی

دو سال قبل 19 جون کو سینیٹ سے چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کے فرنیچر کی مد میں خریداری کے اخراجات ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیے گئے ہیں، اسی طرح بیرون ملک سفر کے دوران چیئرمین سینیٹ کو ڈپٹی ہیڈ آف اسٹیٹ یا نائب صدر کے مساوی پروٹوکول ملنے، چیئرمین سینیٹ کے لیے مختص اضافی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے اور چیئرمین کی صوابدیدی گرانٹ 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 18 لاکھ روپے کرنے کا بل منظور کیا گیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پہلے تو ایوان بالا کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بل کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ اس سے خزانے پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، ساتھ ہی خود کو احتساب کے لیے بھی پیش کیا ہے اور مستعفی ہونے کی بھی پیشکش کی ہے تاہم حکومت کی شدید مخالفت کے باعث یکم جولائی 2023 کو انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کا بل واپس لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش