سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ بجٹ میں گریڈ ایک سے گریڈ 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بجٹ تقریر کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک جامع بجٹ ہے، پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

 بجٹ کا حجم 3 ہزار 451.87  ارب روپے

وزیراعلیٰ و وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے دسواں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ کا حجم 3 ہزار 451.87  ارب روپے رکھا گیا، بجٹ تخمینے 3 ہزار 56.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد ہے۔

تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور فلاحی شعبے کےلیے اضافی فنڈز مختص

وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور فلاحی شعبے کےلیے اضافی فنڈز مختص کیا ہے، گورننس کو جدید بنانے اور معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات بھی بجٹ میں شامل ہیں۔

جاری اخراجات کی مد میں 2,149.4 ارب روپے رکھے گئے

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جاری اخراجات کی مد میں 2,149.4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اسپتالوں اور جامعات کو دی گئی اضافی گرانٹس جاری اخراجات میں اضافے کی وجہ ہیں۔

’الیکٹرک بسوں کے قافلے میں اگست 2025 تک مزید 100 بسیں شامل کی جائیں گی،یلو لائن تکمیل کے قریب ہے، ریڈ لائن 50 فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔‘

زراعت کے فروغ کے لیے ڈرپ اریگیشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

مراد علی شاہ نے کہا کہ ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ زراعت کے فروغ کے لیے ڈرپ اریگیشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کلسٹر فارمنگ منصوبے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بجٹ کو مرکز سے اسکولوں کی سطح پر منتقل کردیا جائے گا،اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو انتظامی اخراجات کے لیے براہِ راست فنڈز دستیاب ہوں گے، معذور افراد کے لیے سہولیات بڑھائی جائیں گی۔

سندھ بھر میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرزقائم کیے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرزقائم کیے جائیں گے،سنٹرز میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے، کیریئر کونسلنگ اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگرامز شروع کیے جائیں گے،شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کےلیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کےلیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، سندھ میں پروفیشنل ٹیکس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،موٹر وہیکل ٹیکس میں کمی ، سیلز ٹیکس کو آسان بنانے کے لیے نیگیٹو لسٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ میں مصنوعی ذہانت سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے شامل ہیں۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 20 فیصد کٹوتی

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایمبولنس سروس، موبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دی جائیگی، مالیاتی منتقلی میں متوقع کمی کے باعث سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 20 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں، قابل تجدید توانائی، پسماندہ اضلاع کے لیے 475 نئی اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیم کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 99.6 ارب روپے، صحت کے لیے 45.37 ارب، آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 73.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بلدیاتی حکومتوں کے لیے فنڈز مختص

وزیر خزانہ سندھ نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ 132 ارب روپے رکھا گیا،مراد نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں، کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی۔

الیکٹرک بسیں اور بی آر ٹی منصوبے

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی پہلی 50 الیکٹرک بسیں کراچی میں متعارف کرائی جائیں گی، کراچی کی الیکٹرک بسوں کے قافلے میں اگست 2025  تک مزید 100 بسیں شامل کی جائیں گی، کراچی کے بی آر ٹی منصوبوں میں پیش رفت ہوئی ہے، ییلولائن تکمیل کے قریب ہے، ریڈ لائن 50 فیصد سے زائد مکمل ہوگئی ہے، کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی بہتری کے لیے اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔

غریب، ہونہار طلبہ کی معاونت کے لیے سندھ ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈز میں 2 ارب روپے مختص

وزیراعلیٰ سندھ نے 4 آئی بی اے کمیونٹی کالجز کے قیام کا اعلان کردیا،34 ہزار 100 سے زائد پرائمری اسکولوں کو علیحدہ بجٹ، اخراجات فراہم کیے جائیں گے، غریب، ہونہار طلبہ کی معاونت کے لیے سندھ ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈز میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز ڈیولپمنٹ پروگرام کا بجٹ 11.6 ارب روپے سے بڑھا کر 17.3 ارب روپے کردیا گیا ہے، مختص رقم سے معاون آلات، وظائف، این جی اوز کے ساتھ شراکت داری میں مدد فراہم کی جائے گی۔

صحت کے لیے فنڈز میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے 326.5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیے گئے ہیں، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ رکھا گیا ہے، 146.9 ارب روپے صحت کے اداروں اور یونٹس کو گرانٹس کی مد میں دیے جائیں گے، ایس آئی یو ٹی کے لیے 19 ارب روپے، پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو کے لیے 16.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تعلیمی بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ تعلیم کے لیے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، تعلیم کے لیے 523.73 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تعلیمی بجٹ کل جاری اخراجات کا 25.3 فیصد بنتا ہے، پرائمری تعلیم کا بجٹ 136.2 ارب روپے سے بڑھا کر 156.2 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکنڈری تعلیم کا بجٹ 68.5 ارب روپے سے بڑھا کر 77.2 ارب روپے کردیا گیا، نئے مالیاتی سال میں 4400 اساتذہ اور عملے کی بھرتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل گورننس کے لیے اقدامات

وزیراعلیٰ سندھ نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈیجیٹل گورننس کے لیے بھی کئی اقدامات کا اعلان کردیا، زمین کے ریکارڈ کی بلاک چین پر منتقلی سے لین دین میں شفافیت آئے گی، ڈیجیٹل پیدائشی رجسٹریشن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیجیٹل پیدائشی رجسٹریشن نظام کو صحت و تعلیم کے ڈیٹا سے مربوط کیا جائے گا۔

کسانوں کو سبسڈی

ان کا کہنا ہے کہ نئے صوبائی بجٹ میں زرعی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی ہے، 2 لاکھ سے زائد کسانوں کو سبسڈی، جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کا اجراء ہوگا، ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ زراعت کے فروغ کے لیے ڈرپ ایری گیشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کلسٹر فارمنگ منصوبے

سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کلسٹر فارمنگ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ سندھ نے بتایا کہ کسانوں کو بغیر سود قرضے فراہم  کرنے کے لیے سندھ کوآپریٹو بینک کے قیام کی فزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے۔

اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو براہ راست فنڈز

مراد علی شاہ نے سماجی فلاح و بااختیاری پر بھی نئے صوبائی بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی، تعلیم کے بجٹ کو مرکز سے اسکولوں کی سطح پر منتقل کر دیا جائے گا، اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو انتظامی اخراجات کے لیے براہِ راست فنڈز دستیاب ہوں گے۔

یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبہ بھر میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز کے قیام کا اعلان اور شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پروفیشنل ٹیکس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موٹر وہیکل ٹیکس میں کمی، سیلز ٹیکس میں نیگیٹو لسٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کے لیے الاؤنس

وزیراعلیٰ سندھ نے نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، سندھ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 8 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

صوبائی وصولیاں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے لیے صوبے کی وصولیاں 34 کھرب 11 ارب روپے متوقع ہیں، جو رواں سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد زیادہ ہیں، وفاقی قابل تقسیم پول سے منتقلی، جو کل آمدنی کا 75 فیصد ہے، کا تخمینہ 19 کھرب 27 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو 10.2 فیصد اضافہ ہے، اس کے باوجود رواں سال کے نظرثانی شدہ تخمینوں میں 5.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اضافی وفاقی منتقلی، بشمول براہ راست منتقلی اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کے خاتمے سے ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے گرانٹس بھی بڑھنے والی ہیں، جس سے کل وفاقی منتقلی 20 کھرب 95 ارب روپے ہو جائے گی۔

معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں اضافہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے، بجٹ سندھ کی غیراستعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، یہ ایک جامع بجٹ ہے، سماجی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی جدت اور اقتصادی خودمختاری کے لیے پُرعزم ہیں، سندھ ایک انقلابی سال کے لیے تیار ہے۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت

وزیراعلیٰ کی بجٹ تقریر سے قبل ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا، ایم کیو ایم رکن راشد نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے کہا کہ بجٹ اجلاس مین قرار داد نہیں لاسکتے، اسرائیل نے جو کچھ کیا اس کی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔ ایم کوی ایم کے رکن صابر قائم خانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ اجلاس ملتوی کرنے کے فوری بعد اجلاس دوبارہ ہو، جس میں اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے، ایران پر حملے کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں، بجٹ کے لیے الگ سے اجلاس بلایا جاتا ہے، حل یہ ہے کہ بجٹ اجلاس کے بعد اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کریں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے، بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، طیارہ حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر حملہ، حیفا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنے کا اعلان، نیتن یاہو کی سنگین دھمکیاں

پاکستان نے شہریوں کے لیے ایران کے سفر سے متعلق ہدایات جاری کردیں

روس ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ولادی میر پیوٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، ایران اسرائیل جنگ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ اسرائیل ایران جنگ میں امریکا کا کردار؟ پاکستان بھی خطرے میں؟

مظفرآباد کا رتا قلعہ، ساڑھے 400 سال پرانا تاریخی ورثہ

کالم / تجزیہ

ڈاکٹر کون سا؟(دوسرا حصہ)

ایران اسرائیل جنگ بتائے گی پاکستان کیوں زندہ باد

’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘