اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس بار ہم ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اب ہم پر امن نہیں رہے گے، اس سے قبل پرامن تھے تو ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈنڈے کا جواب ڈنڈے اور گولی کا جواب گولی سے دیا جائےگا۔ اس وقت عمران خان کی اہلیہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 22 جون کو تمام اضلاع سے پی ٹی آئی کے کارکنان نکلیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے لیے بیرسٹر علی ظفر کو پلان بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیا جائےگا، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا