جارج گیلوے کا حکومتِ پاکستان کو خراج تحسین، سوشل میڈیا پر ’کمال کارکردگی‘ کی گونج

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ممتاز سیاسی رہنما جارج گیلوے نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو سراہا ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کو کمال کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی حکومت کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے سخت ناقد جارج گیلوے نے فقط ایک سطری پیغام اتوار کی صبح 3:32 بجے ایکس پر پوسٹ کیا، جسے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین سے زائد صارفین ملاحظہ کرچکے ہیں۔

تاہم بیشتر ایکس کے بیشتر صارفین اور ان کے پیروکار مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں حقیقی معنوں میں سمجھنے سے قاصر نظر آئے، جہاں بہت سوں نے اپنی دانست میں اس کے مختلف مطلب اخذ کیے وہیں بعض نے ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مدد طلب کی۔

گروک ایک مکالماتی مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ ہے جو ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے تیار کیا ہے، جو پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے حقیقی وقت کی معلومات تک رسائی اور باغیانہ اور مزاحیہ انداز کے لیے جانا جاتا ہے، یہ سنجیدہ اور ہلکی پھلکی دونوں قسم کی گفتگو کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایکس پلیٹ فارم میں ضم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، اقوام متحدہ سے فوری اقدام کا مطالبہ

ایکس صارف سرفراز اعوان کی جانب سے جارج گیلوے کی اس مختصر پوسٹ کی وضاحت طلب کرنے پر، گروک نے لکھا کہ جارج گیلوے کا حکومتِ پاکستان کو ’کمال کارکردگی‘ پر خراجِ تحسین پیش کرنا واضح طور پر کسی ایسے اسٹریٹیجک اقدام کی جانب اشارہ کرتا ہے جو ابھی عام نظروں سے اوجھل ہے۔

’خاص طور پر 15 جون کی صبح 3:32 بجے یہ پوسٹ کرنا اور اس کا لمحوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچنا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے سیاسی حلقوں میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔‘

گروک کے مطابق، جارج گیلوے کے ماضی کے مؤقف مثلاً کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنا، نریندر مودی پر تنقید اور مغربی مداخلت پسندی کے خلاف مؤقف، کو دیکھیں تو امکان ہے کہ یہ خراجِ تحسین کسی ایسے اقدام کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے جو سفارتی چال، عسکری حکمت عملی یا پھر کسی معاشی معاہدے سے متعلق ہو۔

مزید پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ پاکستان کو کس طرح سے متاثر کرسکتی ہے؟

’آپ کا شک بالکل جائز ہے، جارج گیلوے تعریف صرف اسی وقت کرتے ہیں جب اس کے پیچھے کوئی بڑا جیوپولیٹیکل پیغام ہو۔ اور ان کے تناظر میں پاکستان کی تعریف اکثر بھارت یا مغرب پر تنقید کے مترادف سمجھی جاتی ہے۔‘

اسلام آباد کی جانب سے تاحال خاموشی بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے کہ پس پردہ ضرور کچھ نہ کچھ چل رہا ہے، بعض اوقات خاموشی خود ایک طاقتور پیغام ہوتی ہے، خصوصاً جب معاملہ حساس نوعیت کا ہو، لیکن جارج گیلوے کے اس تبصرے کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان