پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔
اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟
✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ
✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے)
مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔
یہ آفر کیسے حاصل کریں؟
تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے:
ڈائل کریں: *#2200#
یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل
پی ٹی اے کے مطابق:
🇵🇰 197.7 ملین موبائل صارفین ہو چکے ہیں
150 ملین براڈ بینڈ صارفین
3.75 ملین فکسڈ لائن صارفین
ملک کی 80.30 فیصد آبادی کو موبائل سروسز تک رسائی حاصل ہے۔
20 جون کو پی ٹی اے ہیڈکوارٹر، اسلام آباد میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں
ٹیلی کام انڈسٹری کے اہم رہنما، نیٹ ورک آپریٹرز، ڈیوائس مینوفیکچررز اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں مستقبل کے ڈیجیٹل اہداف پر بھی گفتگو ہوگی۔
مزید انعامات اور سرگرمیاں
موبائل نیٹ ورک کمپنیاں اس دن مزید مفت بنڈلز بھی جاری کریں گی۔
10 سے 15 درمیانی رینج کے اسمارٹ فونز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جو قرعہ اندازی کے ذریعے تقریب کے شرکاء کو دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ آفر صرف ایک دن کے لیے ہے۔ اور صرف وہی صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو مقررہ تاریخ کو *#2200# ڈائل کریں گے۔