شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا، جنہوں نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل منتقل

مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں شاہ محمود قریشی پر جلاؤ گھیراؤ، پرتشدد مظاہروں اور امن عامہ میں خلل ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ادھر اسلام آباد سے بھی پی ٹی آئی قیادت کے لیے قانونی ریلیف کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج اسی نوعیت کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں جن میں بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین شامل ہیں کو بری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نگراں حکومت کی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں پرویز الہیٰ اور شاہ محمود قریشی بری الذمہ قرار؟

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے پُرتشدد مظاہرے جن میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف متعدد مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں پارٹی چیئرمین سے لے کر دیگر مرکزی رہنماؤں تک کو نامزد کیا گیا تھا، جن کی گرفتاریوں اور عدالتی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp