ایرانی ایٹمی تنصیبات ہر حملہ، سعودی عرب نے خلیجی فضا تابکاری سے محفوظ قرار دیدی

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد خلیجی خطے یا سعودی عرب میں کسی قسم کی تابکار اثرات کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملہ: خودمختاری کے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوگا کرینگے، ایرانی وزیر خارجہ کی استنبول میں پریس کانفرنس

کمیشن نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ امریکی کارروائی کے باوجود مملکت اور عرب خلیجی ممالک کے ماحول میں کوئی تابکار اثرات ریکارڈ نہیں کیے گئے۔

اسی حوالے سے کویت کی نیشنل گارڈ نے بھی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے فضائی اور بحری حدود میں ریڈی ایشن کی سطح معمول کے مطابق ہے اور صورت حال بالکل معمول کے مطابق ہے۔ یہ اعلان کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا (KUNA) کے ذریعے کیا گیا۔

ادھر مصر کی نیوکلیئر اور ریڈیالوجیکل ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی اتوار کو تصدیق کی کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی اور تبدیلی کی جو جوہری تنصیبات نشانہ بنائی گئی ہیں، ان سے مصر کو کوئی براہ راست اثر نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم: دنیا کے سر پر تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلا رہا ہے؟

واضح رہے کہ امریکا نے اتوار کے دن ایران کے تین اہم جوہری مراکز پر حملے کیے جن میں زیرِ زمین یورینیم افزودگی کا مرکز ’فردو‘ بھی شامل تھا۔ یہ حملے کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد کیے گئے جب یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا امریکا اسرائیل کی جاری بمباری مہم میں براہ راست شامل ہوگا یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی