جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف ملک گیر یومِ احتجاج کا اعلان

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حالیہ فضائی حملے کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے پیر 24 جون کو ملک بھر میں یومِ احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت، ایران کیساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، اگر امریکا نے اپنی جارحیت نہ روکی تو ہم احتجاجی تحریک کو مزید منظم کریں گے۔

جماعت اسلامی کے اعلان کے مطابق پیر کے روز پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے، جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان مظاہروں میں امریکا کی مداخلت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا یکجا ہو کر ان سازشوں کے خلاف آواز بلند کرے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران کے تین اہم جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر بی ٹو بمبار طیاروں اور ٹوم ہاک میزائلوں کے ذریعے حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا کے ایران کے خلاف آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ کی تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی انتہائی کامیاب رہی اور ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں

بھارتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، آج بہت مشکل سے بچے ہیں، خوفزدہ اداکارہ شہناز گل کی ویڈیو وائرل

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی 25 سالہ رفاقت، خصوصی جشن منانے کی تیاری

بند صنعتی یونٹس کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع، وزیر سیاحت عبدالرحمان آرائیں کی محکمے کو ہدایات جاری

موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کے لیے فیول سبسڈی، وزیراعظم کا بڑا حکم

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘