امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک جامع امن معاہدے کے لیے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی: امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔
وٹکوف نے کہا کہ ہم صرف جنگ بندی پر بات نہیں کر رہے، بلکہ ایک وسیع تر امن معاہدے کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران براہِ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اور ابتدائی علامات ’حوصلہ افزا‘ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو جو نقصان پہنچا ہے، اس نے ایران کی ممکنہ جوہری صلاحیت کو مؤخر کر دیا ہے۔














