مگنیشیم سپلیمنٹ کے جادو اثر فوائد کیا کیا ہیں؟

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپلیمنٹس کی دنیا میں مگنیشیم ایک ایسا معدنی عنصر ہے جو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ہمارے جسم کے 300 سے زائد بایو کیمیائی عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

مگنیشیم انسانی صحت کے لیے نہایت اہم معدنیات میں سے ایک ہے، جو جسمانی اور ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

یہ توانائی کی تیاری (ATP)، دل کی دھڑکن کی ترتیب، عضلات اور اعصابی نظام کی کارکردگی، اور ڈی این اے سنتھیسز کے لیے ناگزیر ہے۔

مگنیشیم گلیسینیٹ نیند کے لیے اہم GABA نیوروٹرانسمیٹر کو بڑھا کر بغیر کسی نشہ آور اثر کے پرسکون نیند لاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنسی سرگرمی اور امراض قلب کے مابین کیسا رشتہ ہے؟

یہ معدنیہ ذہنی دباؤ، انزائٹی اور پی ایم ایس کی علامات جیسے تناؤ، چڑچڑاہٹ یا موڈ میں اتار چڑھاؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، کیونکہ یہ کورٹیسول کی سطح کو متوازن کرتا ہے۔

ہاضمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ بغیر کسی درد یا دوا کے آنتوں میں پانی کھینچ کر قدرتی طور پر قبض دور کرتا ہے۔

مگنیشیم مسلز کو سکون دیتا ہے، کرامپس کم کرتا ہے، اور جسمانی تھکن سے جلدی ریکوری میں مدد دیتا ہے۔ یہ انسولین کی حساسیت بڑھا کر خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے، خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس یا پی سی او ایس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے

دل کی صحت کے لیے یہ الیکٹرولائٹ توازن قائم رکھتا ہے، بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے یا اسٹروک جیسے خطرات کو گھٹاتا ہے۔

صرف 2 ہفتوں تک مگنیشیم سپلیمنٹ لینے سے بلڈ شوگر متوازن ہو سکتی ہے، نیند بہتر ہوتی ہے، دباؤ میں کمی آتی ہے، مسلز میں سکون محسوس ہوتا ہے، توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی صحت میں واضح بہتری آتی ہے۔

خبردار!

اگر آپ گردے سے متعلق کوئی شکایت، دل کی دھڑکن سست ، یا قبض کی شکایت ہو تو مگنیشیم سپلیمنٹ لینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp