کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ، پاکستان کا خیرمقدم

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر، قابلِ عمل اور آئینی حیثیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی قرار، پاکستان کا خیرمقدم

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ سامنے آگیا ہے، جس میں عدالت نے اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔

ترجمان کے مطابق ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ وہ اس تنازع کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانے کی پابند ہے، جو بین الاقوامی انصاف کے اصولوں کے مطابق ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اس ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے مؤقف کی کھلی تائید ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور مکمل طور پر قابلِ عمل ہے۔ اس فیصلے سے بھارت کی جانب سے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کی کوششوں کو غیر قانونی قرار دینے کا مؤقف بھی تقویت ملی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یک طرفہ اعلان کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر معاہدے کی معمول کی عملداری بحال کرے۔

ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل دیانتداری اور ذمہ داری سے عمل کرے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور وہ بین الاقوامی قانونی اصولوں کے تحت اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم