بلوچستان کی سرکاری گاڑی پر سیر و تفریح: ’غریب عوام ٹیکس دے اور اشرافیہ عیش کرے؟‘

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑی کو سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور گاڑی استعمال کرنے والے افراد دوسروں کو ویڈیو بنانے سے منع کر رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لی گئی ہے اور اس کا استعمال ذاتی سیرو تفریح کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا ہے کہ قوم کے ٹیکس سے خریدی گاڑیوں کا استعمال کیسے ہو رہا ہے؟ انہوں نے گاڑی استعمال کرنے والے افراد پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ لوگ آگے سے بدمعاشی کررہے ہیں کہ ویڈیو نا بناو۔

گلگت بلتستان ٹورزم نامی پیج نے لکھا کہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اشرافیہ کی عیاشیاں جاری ہیں، کیا پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے؟ کیا غریب صرف ٹیکس دینے کے لیے پیدا ہوا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے غریب عوام ہر چیز پر ٹیکس دیں اور عیش کرے یہ اشرافیہ؟ بس بہت ہو گیا، اب سوشل میڈیا خاموش نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی سرکاری گاڑی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

شمع جونیجو نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مالِ مفت دل بے رحم۔

ایک صارف نے لکھا کہ سرکاری گاڑیوں کی نمائش اور ان کا غلط استعمال سندھ بلوچستان میں اپنے عروج پر ہے۔

 https://Twitter.com/tmcheemas/status/1942439565676986820

جہاں کئی صارفین سرکاری گاڑی کے استعمال پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑیاں جن کو ملی ہوتی ہیں ان کے بچے ان کو استعمال کرتے ہیں۔ گاڑی ان کے سرکاری کام اور ذاتی کام دونوں کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اجازت بھی ہوتی ہے۔

صارف نے کہا کہ اگر وہ سرکاری گاڑی میں گھومنے گئے ہوئے ہیں تو اس میں ان کی کیا غلطی ہے۔ کچھ محکموں میں سرکاری ملازمین کو آن پیمنٹ سرکاری گاڑی دستیاب ہوتی ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے معاملے کا نوٹس لےکر متعلقہ حکام کو مجاز آفیسر جنہیں یہ گاڑی فراہم کی گئی تھی عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی