سپریم کورٹ: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کیس سماعت کے لیے مقرر

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کل ہونے والی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے  فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری نے بتایا  کہ فواد چوہدری کے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے اس کیس کو 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے کمیٹی کو بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیے بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری کو احمق کیوں کہا؟

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے نشاندہی کی کہ جب لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 9 مئی سے متعلق کیسز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ’جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے‘، جسٹس ہاشم اور فواد چوہدری میں مکالمہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں انسدادِ دہشتگردی عدالت میں صرف ایک ہی کیس سنا جائے گا، یہ مناسب نہیں کہ ایک ہی دن تمام کیسز مختلف عدالتوں میں مقرر کیے جائیں۔

سماعت کے اختتام پر چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو ہدایت دی تھی کہ آپ کے کیس کی سماعت کے بارے میں رجسٹرار آفس آپ کو مطلع کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب