لکی مروت کے علاقے دولت خیل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 لکی مروت کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں
’ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو پانی سے نکالا اور فوری طور پر سٹی اسپتال لکی سٹی منتقل کیا، تاہم کوئی بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔‘
جاں بحق بچوں کی شناخت رحیم اللّٰہ، فہیم اللّٰہ، فہد اور حماد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا، مدد کے لیے خود ریسکیو 1122 کو کال کرکے بلایا
ریسکیو 1122 نے والدین اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ گرم موسم میں نہانے کے لیے کھلے تالابوں یا غیرمحفوظ مقامات کا انتخاب نہ کریں اور بچوں کو بغیر نگرانی کے پانی کے قریب نہ جانے دیں۔ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور بروقت آگاہی نہایت ضروری ہے۔