پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، جہلم، میانوالی اور سرگودھا میں بارشیں متوقع ہیں۔
پیشگوئی کے مطابق راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، گلیات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گجرات میں بھی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اس کے علاوہ 18 سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ،غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
دوسری طرف پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بھی مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 25 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون کی سیلابی آفات میں پنجاب کی تیاری، خیبرپختونخوا کی کوتاہی؟
پی ڈی ایم اے کے مطابق دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو اور کرم کے اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔