پوپ لیو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان غزہ تنازع پر پہلا باضابطہ رابطہ

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوپ لیو نے پیر کے روز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں غزہ میں جاری تنازع اور مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویٹی کن کے مطابق یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پوپ لیو کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔

ویٹی کن کے بیان کے مطابق، ’پوپ نے بین الاقوامی انسانی قانون کے مکمل احترام کی اپیل دہراتے ہوئے بالخصوص شہریوں اور مقدس مقامات کے تحفظ، طاقت کے اندھا دھند استعمال اور آبادی کی جبری منتقلی کی ممانعت پر زور دیا۔‘

پوپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازع کے نتائج سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جائے اور انسانی امداد کے داخلے کی مناسب اجازت دی جائے۔

یہ کال اس سے قبل جمعے کو اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو سے پوپ کی گفتگو کے بعد سامنے آئی، جس میں غزہ میں واحد کیتھولک چرچ پر اسرائیلی حملے کا معاملہ زیربحث آیا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اتوار کو پوپ لیو نے غزہ کی جنگ کو ’بربریت‘ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر پرامن حل کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ ویٹی کن، جو 2 ریاستی حل کا حامی ہے، نے 2015 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، اور یورپ کے ان اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

اس سے قبل 2014 میں، اس وقت کے پوپ فرانسس کی موجودگی میں اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور فلسطینی صدر محمود عباس نے ویٹی کن کے باغ میں زیتون کا درخت لگا کر امن کی علامت قائم کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مغربی بنگال: 15 سال بعد شکست، وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا استعفیٰ دینے سے انکار

ایچ آئی وی پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی ایکشن پلان کا مطالبہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی