لیجنڈز لیگ، پاک بھارت سیمی فائنل سے قبل اہم اسپانسر پیچھے ہٹ گئے

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے سیمی فائنل میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے لیکن بھارتی میڈیا اور اسپانسرز ایسا نہیں چاہتے اس لیے اہم میچ سے قبل اسپانسر پیچھے ہٹ گئے۔

ہندوستانی اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ‘ کے سربراہ نشانت پٹی سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین ٹیم کو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شاندار کارکردگی پر دل سے مبارکباد دیتے ہیں، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف  سیمی فائنل صرف ایک اور میچ نہیں ہے۔ دہشت گردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی ایسے ایونٹ کی حمایت نہیں کر سکتے جو دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔

نشانت پٹی نے مزید کہا کہ ہم نے ہندوستانی عوام کی آواز سن لی ہے، کل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے سیمی فائنل میچ سے ’ایز مائی ٹرپ‘ کا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں کھیل سے بڑھ کر ہوتی ہیں۔ سب سے پہلے ملک، بعد میں کاروبار۔

یہ بھی پڑھیں: ’انڈیا کس منہ سے کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی کے طنز پر ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا

یاد رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود پاکستان نے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرایا، جبکہ چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے زیر کیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے، اس طرح سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت 31 جولائی کو مدمقابل ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ