میساچوسٹس سے فرار ہونے والی پالتو چھپکلی کی واپسی، پولیس پکڑنے میں ناکام

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ‘گوس’ نامی پانی کی بڑی چھپکلی ‘مانیٹر لیزرڈ’ جو کچھ دن قبل بھاگ کر ریاست کنیکٹی کٹ میں دیکھی گئی تھی، اب دوبارہ میساچوسٹس آگئی ہے لیکن تاحال قابو میں نہیں آئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھپکلی 18 جولائی کو ویب‌سٹر میں واقع اپنے مالک کے گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوئی تھی۔ اب اسے بدھ کے روز ڈگلس کے ایک رہائشی نے دیکھا اور تصویر کے ذریعے اس کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا میں دیو ہیکل چھپکلی کی موجودگی ماحولیات کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟

ماحولیاتی پولیس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ افسران فوری طور پر علاقے میں پہنچے لیکن بدقسمتی سے چھپکلی کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ ‘گوس’کو اس سے قبل ریاستی سرحد پار تھامسن، کنیکٹی کٹ میں بھی دیکھا گیا تھا۔

حکام کے مطابق پانی کی چھپکلی کو میساچوسٹس میں بغیر خصوصی اجازت کے بطور پالتو جانور رکھنا غیر قانونی ہے، اور گوس کے مالک کے پاس ایسی کوئی اجازت موجود نہیں تھی۔

واضح رہے کہ پانی کی چھپکلی یا ‘مانیٹر لیزرڈ’ عام چھپکلیوں سے نسبتاً بڑی اور کئی فٹ لمبی، طاقتور اور خطرناک ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں