حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔ ان کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین واپڈا محمد سعید نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آبی وسائل، قومی ترقی کے منصوبوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے محمد سعید کو چیئرمین واپڈا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp