پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، اسحاق ڈار

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر مند افرادی قوت وقت کی ضرورت ہے۔

بدھ کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اوورسیز ایمیگریشن، بیرون ملک ملازمت اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم و تربیت  سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں کتنی افرادی قوت باہر جا سکتی ہے، پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوگا؟

وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پاکستانی تارکین وطن کے رجحانات اور دنیا بھر میں ہنرمند افرادی قوت کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ہنر مندوں کی طلب بڑھ رہی ہے جس سے ترسیلات زر میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ معیار پر مبنی ہنر مندی کی تربیت میں سرمایہ کاری کی جائے، نئے شعبے اور ممالک تلاش کیے جائیں اور انسانی وسائل کی تیاری کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف بیرون ملک روزگار کے دروازے کھولیں گے بلکہ پاکستان کی عالمی مسابقت کو بھی مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو پالیسی کا ایک اہم ستون قرار دیا گیا، جسے کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، وزیر تجارت، وزیر مملکت برائے صحت، معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے سیکریٹریز، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب