اگست سے اکتوبر تک بجلی سستی، صارفین کو 55 ارب کا فائدہ

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کے مطابق یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو اگست سے اکتوبر 2025 تک ریلیف ملے گا۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے ختم ہوتے معاہدے، کیا عوام کو مہنگی بجلی سے نجات مل سکے گی؟

واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیپرا کو 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جس کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں میں اس سے زیادہ کمی کی منظوری دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے مدت پوری ہونے سے قبل 47 کھرب روپے سے زائد قرض واپس کردیا، مشیر خزانہ

شاہراہوں کی بحالی کے لیے کلیئرنس آپریشن، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

مولانا فضل الرحمان کا فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں سے متعلق بیان، تنازع کیوں کھڑا ہوا؟

عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی شاندار ترقی، ٹیلنٹ کے باوجود پاکستان کیوں پیچھے؟

اسپیس ایکس کے سابق انجینیئروں کی ٹیکنالوجی کمپنی نے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ حاصل کرلیا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟