اسپیس ایکس کا اسٹارشپ، 10ویں ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریوں کا اعلان

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیس ایکس (اپنی سب سے بڑی راکٹ اسٹارشپ کی10ویں ٹیسٹ فلائٹ کے لیے تیار ہے، جو 24 اگست بروز اتوار کو ٹیکساس کے اسٹار بیس ہیڈکوارٹر سے متوقع ہے۔ اس پرواز میں Ship 37 اور Booster 16 استعمال کیے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس مشن کے مقاصد میں کئی اہم تجربات شامل ہیں، جن میں لینڈنگ برن ٹیسٹ، دوبارہ فضا میں داخلے کے تجربات اور پے لوڈ ڈپلائمنٹ نمایاں ہیں۔ پے لوڈ میں 8 اسٹارلنک سیمولیٹرز شامل ہیں جو نئی جنریشن سیٹلائٹس کی نقل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟

اس مشن کے دوران اسپیس ایکس ایک راپٹر انجن کو مدار میں دوبارہ جلانے کا ہدف بھی رکھتی ہے، جو ماضی میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

گزشتہ فلائٹ (فلائٹ 9) میں Ship 35 ایک پریشرائزیشن سسٹم کی خرابی کے باعث ضائع ہوگئی تھی، تاہم کمپنی نے اس خرابی کو زمینی ٹیسٹ کے دوران درست کردیا ہے۔ اس کے علاوہ جون میں Ship 36 ماسے (Massey) فیولنگ سہولت میں ایندھن بھرنے کے دوران پھٹ گئی تھی، جسے ایک ناکام پریشر ویسل کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد کمپنی نے معائنہ کے سخت اصول متعارف کرائے۔

بووسٹر کی سطح پر، فلائٹ 9 میں Booster 14 نے کامیاب کنٹرولڈ فلپ تو کیا، لیکن لینڈنگ برن کے وقت ناکام ہوگیا۔ اسپیس ایکس نے بتایا کہ یہ ناکامی فیول ٹرانسفر ٹیوب پر ڈھانچائی دباؤ کی وجہ سے پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے سرئیس ایکس ایم کا نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

اب 10ویں  پرواز میں Booster 16 پانی پر لینڈ کرے گا اور انجن کے نئے تجربات شامل کیے جائیں گے۔

متعدد ناکامیوں اور دھماکوں کے باوجود ناسا کو اسپیس ایکس کی پیشرفت پر اعتماد ہے اور اسے امید ہے کہ یہ تجربات 2027 کے مجوزہ آرٹیمس 3 قمری مشن کی راہ ہموار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں