3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی کیا رائے ہے؟

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر ملے جلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، سرفراز احمد

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3،4 سالوں میں ایک نئی ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے، جس میں حسن نواز، حسین طلعت اور صائم ایوب سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ میں کامیابیاں سمیٹ سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل

سرفراز احمد نے کہا کہ یو اے ای کی پچز پر پاکستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے جبکہ فخر زمان میچ ونر ہیں اور حالیہ عرصے میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کا شامل ہونا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ پاکستان وہاں بھی گولڈ میڈل جیت سکے گا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا، کامران اکمل

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹرائی سیریز کے لیے ٹیم درست تھی لیکن ایشیا کپ کے لیے زیادہ سوچ سمجھ کر اسکواڈ کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔ کامران اکمل کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانے کی ضرورت تھی اور سینئر کھلاڑیوں کو لازمی شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کے آنے سے کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں؟

کامران اکمل نے کہا کہ سسٹم خراب ہوگیا ہے اور میرٹ پر فیصلے نہیں کیے جا رہے۔ ’7،8 سال سے بلنڈر ہورہے تھے، یہاں بھی وہی ہوا، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن کرکٹ پر توجہ دینے کے بجائے پسند و ناپسند پر سلیکشن ہورہی ہے۔

میرٹ پر ٹیم بن رہی ہے، عبدالرزاق

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اس کے برعکس ٹیم کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر ٹیم بن رہی ہے اور پاکستان اچھی کارکردگی دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جانا خوش آئند ہے اور یہ پلیئر پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔ عبدالرزاق کے مطابق جلد ہی پاکستان کو اچھے پاور ہٹرز میسر آئیں گے اور ٹیم کا جارحانہ کھیل دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان