نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر سے ملاقات، دو طرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج لندن میں برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیِش فالکنر سے دفترِ خارجہ و دولتِ مشترکہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک۔برطانیہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، معاشی، ماحولیاتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، اسحاق ڈار

سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا اور خطے میں امن و استحکام سمیت جنوبی ایشیا کی صورتِ حال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا منصفانہ اور پرامن حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک۔برطانیہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل جاری رکھا جائے تاکہ موجودہ تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے اور اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا