گوگل نے نئے ایئر بڈز ’پکسل بڈز 2 اے‘ متعارف کروا دیے، خصوصیات کیا ہیں؟

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنے فلیگ شپ ایئر بڈز ’پکسل بڈز پرو 2 ‘ کے بجٹ ورژن کے طور پر ’پکسل بڈز 2 اے‘ متعارف کرا دیے ہیں۔ یہ نئی ڈیوائس ’میڈ بائی گوگل ایونٹ 2025‘ کے دوران لانچ کی گئی۔

پکسل بڈز 2 اے کا ڈیزائن پرو 2 سے کافی ملتا جلتا ہے اور ہر ایئر بڈز کا وزن محض 4.7 گرام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آئی پی 54 ڈسٹ اینڈ اسپلش ریزسٹنٹ ہیں، یعنی پانی اور مٹی سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پکسل 10 سیریز کی لانچنگ سے پہلے قیمتیں اور فیچرز لیک

پرفارمنس کے لحاظ سے پکسل ایئربڈز 2 اے میں گوگل کا ٹینسر اے 1 چِپ اور 11 ملی میٹر ڈائنامک ڈرائیورز شامل ہیں جو ایکٹیو نائس کینسلیشن فراہم کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ سائلنٹ سیل 2.0، ہیڈ ٹریکنگ اسپیشل آڈیو اور کنورسیشن ڈیٹیکشن جیسی ایڈوانس خصوصیات سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں وائرلیس چارجنگ، کیس میں رنگ ٹون اسپیکر، وائس ایکسیلرومیٹر اور پرو 2 کی طرح 3 کے بجائے صرف2 مائیکروفون فی بڈ موجود ہیں۔

بیٹری لائف کے اعتبار سے یہ ایئربڈز نائس کینسلیشن کے ساتھ مسلسل 7 گھنٹے تک چل سکتے ہیں، جب کہ کیس مزید 20 گھنٹے کی پاور فراہم کرتا ہے۔ تاہم انہیں صرف یو ایس بی سی کے ذریعے چارج کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈیپ مائنڈ نے جینی 3 لانچ کردیا، خصوصیات کیا ہیں؟

کنیکٹیویٹی کے لیے پکسل ایئربڈز 2 اے میں بلیوٹوتھ 5.4 اور بلیوٹوتھ سپر وائیڈ بینڈ کی سپورٹ دی گئی ہے، جبکہ ٹچ کنٹرولز اور اِن ایئر ڈیٹیکشن فیچر انہیں مزید سہل اور اسمارٹ بناتے ہیں۔

یہ ایئربڈز 130 ڈالر کی قیمت پر 9 اکتوبر 2025 سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس اپنے کم دام کے باوجود ڈیزائن اور بنیادی کارکردگی میں پرو 2 سے قریب تر تجربہ فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں