مچھ: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کان میں پھنسے 12کان کنوں کو 14گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو نہ کیا جاسکا

ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کان کن دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزدور زیر زمین کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس سے وہ بے ہوش ہوکر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک مزدور کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن جبکہ 2 کا تعلق علمدار روڈ مری آباد سے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دکی: کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 کان کن ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے، چیف انسپکٹر مائنز اینڈ منرل عبدالغنی نے حادثے کی نوعیت اور ابتدائی وجوہات کا جائزہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں