سام سنگ نے طلبہ کے لیے بہترین پروڈکٹیویٹی ڈیوائس گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ لانچ کردیا

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ نے بالآخر اپنا نیا اور نسبتاً کم قیمت ٹیبلٹ گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ لانچ کر دیا ہے، جو بالخصوص طلبہ اور اسٹڈی سیزن کی تیاری کرنے والوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

یہ ٹیبلٹ 10.9 انچ اسکرین کے ساتھ آتا ہے، جس کی ریزولوشن 2112×1320 اور ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے، جب کہ 600 نٹس تک برائٹنس فراہم کرتا ہے۔ اسکرین میں ویژن بوسٹر فیچر بھی دیا گیا ہے تاکہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں ماحول میں بہتر نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل سام سنگ کے مقابلے میں جدید ڈیزائن لانے میں پیچھے رہ گیا، مارکیٹ شیئر کھونے کا خطرہ

ٹیبلیٹ کا وزن 524 گرام اور موٹائی 6.6 ملی میٹر ہے۔ یہ گرے، سلور اور کورل ریڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

پروسیسر اور میموری

سام سنگ نے اس ڈیوائس میں اپنا ایکسینوس 1380 پروسیسر شامل کیا ہے جو پہلے گلیکسی ٹیب ایس 9 ایف ای میں استعمال ہوا تھا۔ یہ 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے، جب کہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 2 ٹی بی تک ایکسپینشن ممکن ہے۔

بیٹری اور کیمرہ

ٹیبلیٹ میں 8000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ کیمروں کے لحاظ سے اس میں 8 میگا پکسل کا ریئر اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا موجود ہے۔

ایس پین اور سافٹ ویئر

گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ کے ساتھ ایس پین اسٹائلس بھی باکس میں شامل ہے، جو نوٹس لینے اور ڈرائنگ کے شوقین افراد کے لیے اہم فیچر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی نے نیا ماڈل ایف 16 متعارف کردیا، قیمت کیا ہے؟

سام سنگ نے طلبہ کے لیے سافٹ ویئر فیچرز بھی شامل کیے ہیں جیسے کہ سام سنگ نوٹس میں ہینڈ رائٹنگ ہیلپ، سول میتھ اور پی ڈی ایف ایڈیٹنگ۔ کمپنی کے مطابق طلبہ لیکچر سلائیڈز دیکھتے ہوئے ساتھ ساتھ نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔

مفت ٹرائلز اور اے آئی فیچرز

سام سنگ کی جانب سے مختلف ایپس کے فری ٹرائلز بھی دیے جائیں گے جن میں ایک سال کا گُڈ نوٹس، چھ ماہ کا کلپ اسٹوڈیو پینٹ، اور ایک ماہ کا نو شن اے آئی پلس پلان شامل ہیں۔

اگرچہ اس ڈیوائس میں گلیکسی ٹیب الٹرا یا ایس 25 سیریز والے فل اے آئی ٹولز نہیں دیے گئے، مگر اس میں سرکل ٹو سرچ اور بک کور کی بورڈ میں گلیکسی اے آئی کی فراہم کیا گیا ہے۔

قیمت اور دستیابی

گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ 5 ستمبر سے عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ یورپ میں اس کی ابتدائی قیمت 400 یورو رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا نجی اسپتال سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صدر آصف علی زرداری کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟