چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی نے سان فرانسسکو میں کنٹینٹ اسٹریٹیجسٹ کے لیے ملازمت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی کی برکت‘، محض انٹرنیٹ ایڈریس نے کس طرح چھوٹے جزیرے کی قسمت بدلی؟

اس عہدے کے لیے تنخواہ تقریباً 34 کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً 3.9 لاکھ ڈالر) سالانہ تک پیش کی گئی ہے جس کے ساتھ کمپنی میں حصص (ایکویٹی) کا بھی امکان ہے۔

ملازمت کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ کنٹینٹ اسٹریٹیجسٹ کا کام چیٹ جی پی ٹی ڈاٹ کام کے لیے مواد کی حکمت عملی تیار کرنا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ یہ کردار کمپنی کی برانڈ کی آواز کو دنیا کے سامنے پیش کرنے، مواد لکھنے، تدوین کرنے اور عالمی کاروباری اور صارفین کے لیے مؤثر مواد فراہم کرنے میں اہم ہوگا۔

مزید پڑھیے: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے کہ جب بہت سی تنظیمیں اے آئی کے ذریعے انسانی کاموں کو ختم کر رہی ہیں تب اوپن اے آئی اب بھی انسانی کنٹینٹ اسٹریٹیجسٹ کی بھرتی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کنٹینٹ اسٹریٹجسٹ وہ شخص ہوتا ہے جو کمپنی کے لیے بہترین اور مؤثر مواد بنانے کی پوری منصوبہ بندی کرتا ہے تاکہ کمپنی کے مقاصد جیسے کہ برانڈ کی پہچان بڑھانا، زیادہ صارفین تک پہنچنا یا مصنوعات کی فروخت بڑھانا ممکن ہوسکے۔

ایک صارف نے کہا کہ اگر وہ کمپنی جو دنیا کی سب سے جدید  اے آئی تیار کرتی ہے اب بھی انسانی تحریر پر سرمایہ کاری کر رہی ہے تو یہ سوچنے کی بات ہے کہ کیا مصنوعی ذہانت واقعی ہر کام کر سکتی ہے اور وہ لکھاریوں کی جگہ بآسانی لے سکتی ہے؟

دوسرے صارفین نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اے آئی اور انسانوں کا اشتراک ہی بہترین نتائج دیتا ہے کیونکہ اے آئی کے ساتھ انسانی ذہانت مل کر تیزی سے معیاری اور تخلیقی مواد پیدا کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: نازیبا گفتگو کرنے پر میٹا کا ’بے قابو‘ اے آئی چیٹ بوٹ زیرعتاب، انکوائری جاری

کمپنی نے اس عہدے کے لیے ایسے امیدوار تلاش کیے ہیں جن کے پاس مواد کی حکمت عملی، کاپی رائٹنگ، یا مارکیٹنگ میں کم از کم 6 سے 10 سال کا تجربہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم