برطانیہ میں ویزا ختم ہونے پرغیرملکی طلبا کو ہوم آفس کی سخت وارننگ

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی حکومت نے غیر ملکی طلبا کو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام پر سخت وارننگ جاری کردی، ہوم آفس نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام پذیر غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے حکومت براہِ راست ہزاروں طلبا اور ان کے خاندانوں سے رابطہ کرے گی، ہوم آفس کے مطابق تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو انتباہی پیغام بھیجتے ہوئے فوری طور پر برطانیہ چھوڑنے کاکہا جائے گا اگر ان کے پاس ملک میں رہنے کا قانونی حق نہیں،  بصورت دیگر انہیں زبردستی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں اور ان کے اہل خانہ سے متعلق برطانیہ نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا

پیغام میں واضح کیا گیا ہے اگر آپ پناہ کا ایسا دعویٰ جمع کراتے ہیں جس میں میرٹ نہ ہو تو اسے فوراً اور سختی سے مسترد کر دیا جائے گا۔

’اگر آپ کے پاس ملک میں رہنے کا کوئی قانونی حق نہیں تو آپ کو جانا ہوگا، بصورت دیگر آپ کو ملک بدر کیا جائے گا۔‘

یونیورسٹی اینڈ کالج یونین کی جنرل سیکریٹری جو گریڈی نے اس مہم کو ’بین الاقوامی طلبا پر حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ’ویزے سے بڑھ کر قیام‘ کے مسئلے سے زیادہ سیاسی دباؤ کو نشانہ بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: جنسی جرائم پر سزا پانے والوں میں بھارتی شہری سب سے آگے، رپورٹ میں انکشاف

ان کے مطابق، بین الاقوامی طلبا برطانیہ کی معیشت اور اعلیٰ تعلیم کے نظام کا لازمی حصہ ہیں اور حکومت کو ان کے لیے ایک خوش آئند رویہ اپنانا چاہیے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 41 ہزار 100 افراد نے ویزے پر برطانیہ آنے کے بعد پناہ کی درخواست دی، جن میں سب سے بڑی تعداد طلبا کی تھی، یہ تعداد 2020 کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہے۔

ہوم آفس نے حال ہی میں غیر ملکی فارغ التحصیل طلبا کے لیے برطانیہ میں قیام کا وقت 2 سال سے کم کرکے 18 ماہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: بالغ شہریوں کی اکثریت مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ کیوں؟

اس دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کو ’قومی ایمرجنسی‘ قرار دے۔

وزیرِ داخلہ یویٹ کوپر کا کہنا ہے کہ فرانس کے ساتھ ریٹرن معاہدے کے تحت پہلی واپسی اسی ماہ متوقع ہے، لیکن یہ منصوبہ ابتدائی طور پر ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جسے وقت کے ساتھ بڑھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟