400 روپے ڈیلی الاؤنس، ہماری توہین ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا احتجاج

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو 400 روپے جیسی معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی توہین ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کی جانب سے ملنے والے الاؤنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے کا ڈیلی الاؤنس زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی یومیہ دیہاڑی بھی نہیں بنتی، اور قومی کھلاڑیوں کو اس معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی بے قدری اور توہین ہے۔ ان کے مطابق پہلے بھی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں دیا جاتا اور اب جب یہ رقم مزید کم کر دی گئی ہے تو کھلاڑی مجبوراً ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ایک کھلاڑی نے کہا کہ ’ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، لیکن یہ حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور ہمیں صرف 400 روپے کی بات سننے کو مل رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ ختم ہوئے دو ہفتے گزر گئے، قومی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کھلاڑیوں کو 400 روپے ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا ہے، جبکہ فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو 100 ڈالر یومیہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’اگر کھلاڑی 100 ڈالر پر مطمئن نہیں تو 400 روپے پر کیسے کھیلیں گے؟‘

کھلاڑیوں کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف ان کے کیریئر بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘