ہزارہ موٹروے پر خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کرولا کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 24 زخمی

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق

ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ٹائپ ڈی اسپتال حویلیاں منتقل کر دیا۔ ریسکیو آپریشن میں موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں