ریاض میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کا روڈ شو، پاکستانی سفارتخانے میں انعقاد

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے ایک اہم روڈ شو منعقد ہوا، جس میں سفارتی برادری، پاکستانی کمیونٹی اور ریاض میں مقیم ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد میں قائم ہونے والا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر پاکستان کے شعبہ صحت میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض کا پاکستان نیشنل اسکول کیسے دونوں ممالک کو قریب لا رہا ہے؟

ان کے مطابق یہ ادارہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طبی تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب میں ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور عالمی شہرت یافتہ ماہر امراض گردہ ڈاکٹر سعید اختر نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے کی تفصیلات پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔

مزید پڑھیں: سہیل خواجہ کا دورہ ریاض، پاکستانی نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی صحت کی سہولیات اور ریسرچ کے نئے دروازے کھولے گا۔

ریاض کے ڈاکٹرز گروپ نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر سعید اختر سے میڈیکل سہولیات، ریسرچ کے پہلوؤں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی سوالات کیے جن کے جوابات ڈاکٹر سعید اختر نے دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور