گاڑی میں اونچی آواز میں نور جہاں کا گانا چلانے پر مقدمہ درج

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ گانا چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری نے اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں گانا لگا رکھا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑی کو مشکل سے روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’آپ گانے سے کب توبہ کریں گے‘، چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ تبصرے

پولیس کے مطابق مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور کیس پولیس کی مدعیت میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ناکہ بندی کے دوران بسم اللہ چوک پر ایک گاڑی کو روکا گیا جو قزلباش اشارہ کی طرف سے آرہی تھی۔ گاڑی میں اونچی آواز میں گانا ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ بج رہا تھا۔ ڈرائیور دانش علی سے استفسار پر اس نے بتایا کہ یہ اس کا شوق ہے اور وہ اکثر گاڑی میں اونچی آواز میں گانے بجاتا ہے۔

ملزم کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015، دفعہ 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پولیس اے ایس آئی رحمت علی کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں رجسٹر کیا گیا، ملزم کی گاڑی موقع پر قبضہ میں لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ تخلیق کار جنہیں جیتے جی مار دیا گیا

یاد رہے کہ جھانجر دی پاواں جھنکار، گانا ملکہ ترنم نور جہاں کا گایا ہوا سپر ہٹ پنجابی گانا ہے، یہ گانا 1984 کی پاکستانی فلم شعلے کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، اس کے موسیقار وزیر افشار جبکہ شاعر خواجہ پرویز تھے۔

یہ گانا ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا اور آج بھی پنجابی کلچر اور شادی بیاہ کی محفلوں میں بجایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے