دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے اس کا عوامی حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ

قلعہ سیف اللہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر بندوق اٹھاتے ہیں وہ دین دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح جو قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار اٹھاتے ہیں وہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے معصوم شہریوں اور مسافروں کے قتل کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام ان درندہ صفت عناصر کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں سیاسی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے آگے جھکنے والی نہیں۔

عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل پر پہلا حق مقامی عوام کا ہے اور ان وسائل پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: 14 اگست کو سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا انکشاف

سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کا محافظ بن کر کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے قلعہ سیف اللہ کی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا جن میں کان مہترزئی ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی احترام، بھائی چارے اور یکجہتی کا رشتہ اٹوٹ ہے جسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔

احتجاج آئینی حق مگر عوام کو تکلیف دینا ناقابل قبول

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن سڑکیں بند کرنا، عوام کو تکلیف دینا اور روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنا آئین و قانون کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز بگٹی کی شاہ لطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری، ادبی کانفرنس میں شرکت

انہوں نے تمام سیاسی، قبائلی اور سماجی طبقات سے اپیل کی کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا