وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ کیا جہاں انہیں سرک ڈیم پہلاواغ سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

میر سرفراز بگٹی نے بیکڑ میں مقامی بزرگوں، معززین اور عوامی وفود سے ملاقات بھی کی اور بزرگوں سے رہنمائی حاصل کی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقعے پر نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار اور زرعی خوشحالی کا وعدہ کیا۔

مزید پڑھیے: 14 اگست کو سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ سرک ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں زرعی خوشحالی آئے گی اور پانی کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت و تعلیم کی سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دروازے پر دستیاب ہوں۔

امن اور بھائی چارے کی تعریف

میر سرفراز بگٹی نے بیکڑ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیکڑ کے لوگوں نے ہمیشہ امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے جو قابلِ فخر ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

حکومت کی ترجیحات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہو ںے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو عوامی فلاح اور خوشحالی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!