اسرائیل کے یمن پر فضائی حملے، 35 افراد جاں بحق، 100 سے زیادہ زخمی

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائیہ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جان بحق جبکہ 130 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بدھ کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ الجوف کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صنعا اور الجوف پر اسرائیلی جارحیت میں 131 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ ان اعداد و شمار میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید

اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کو نشانہ بنانے کے ایک روز بعد یمن میں یہ کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔

یمنی وزارتِ صحت کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد ابتدائی ہے، خدشہ ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ حملوں میں صنعا کے التحریر محلے کی رہائشی عمارتیں، 60 فٹ روڈ پر واقع ایک طبی مرکز اور الجوف کے دارالحکومت الحزم میں سرکاری کمپاؤنڈ تباہ ہوا۔

اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ صنعا اور الجوف میں حوثیوں کے فوجی مراکز، عسکری پبلک ریلیشنز ہیڈکوارٹرز اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی چند روز قبل اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ پر حوثی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو کہیں بھی جاکر نشانہ بنائیں گے، نیتن یاہو

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ ہماری کارروائی رکی نہیں بلکہ آج ہم نے دوبارہ حملہ کیا ہے۔ جو کوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا، ہم اسے کہیں بھی جا کر نشانہ بنائیں گے۔

یمنی ٹی وی المسیرہ کے مطابق فضائی حملے میں طبی سہولت اور سرکاری کمپاؤنڈ بھی تباہ ہوئے جبکہ متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔

حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے کہاکہ اسرائیلی طیاروں کو روکنے کے لیے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس کے بعد کئی اسرائیلی لڑاکا طیارے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری فضائی دفاعی صلاحیت نے صیہونی جارحیت کا مقابلہ کیا اور زیادہ تر حملے کو ناکام بنایا۔

اسرائیل فلسطین کی حمایت ترک کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، حوثی رہنما

حوثی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ وہ فلسطین کی حمایت ترک کر دیں، مگر انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غزہ پر اسرائیل کا ’نسل کش حملہ‘ ختم نہیں ہوتا، یمن کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حوثی گروپ اسرائیلی مفادات سے منسلک بحری جہازوں پر سرخ سمندر میں پابندی عائد کرچکا ہے اور اسرائیل پر براہِ راست میزائل و ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل 2023 کے اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران اب تک لبنان، شام، عراق اور یمن میں بھی متعدد فضائی کارروائیاں کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے لیے موقع ہے، کھونا نہیں چاہتے، قطر

غزہ میں 23 ماہ کے دوران اسرائیلی بمباری سے اموات کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، جب کہ مغربی کنارے میں بھی ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں